آئی سی ای کی حراست میں رواں ہفتے چار افراد جاں بحق، 2025 میں اموات 20 سال کی بلند ترین سطح پر

Screenshot

Screenshot

واشنگٹن، 20 دسمبر (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی تحویل میں رواں ہفتے چار تارکینِ وطن جاں بحق ہو گئے۔ ادارے کے مطابق سال 2025 میں آئی سی ای کی حراست میں ہونے والی اموات گزشتہ دو دہائیوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔

آئی سی ای کی جانب سے جاری نوٹسز کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ہیٹی، نکاراگوا، اریٹیریا اور بلغاریہ سے تھا۔ یہ اموات 12 سے 15 دسمبر کے درمیان ہوئیں۔ اگرچہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم آئی سی ای کا کہنا ہے کہ دو اموات طبی ہنگامی صورتحال کے باعث ہوئیں جبکہ باقی دو کو قدرتی وجوہات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تارکینِ وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے حامی رہے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت ان کی انتظامیہ نے آئی سی ای مراکز میں حراست کے عمل کو ریکارڈ سطح تک بڑھا دیا ہے۔ نومبر کے آخر تک تقریباً 66 ہزار افراد آئی سی ای کی تحویل میں تھے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک کم از کم 30 افراد آئی سی ای کی حراست میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سال 2025 میں اب بھی 12 دن باقی ہیں، تاہم موجودہ تعداد 2004 کے بعد سے کسی بھی سال میں سب سے زیادہ اموات کو ظاہر کرتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے