وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مہنگائی سے ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں پرائس کنٹرول کیمٹیوں سے متعلق اجلاس میں منہگائی سے ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر پرائس کنٹرول کیلئے پائیدار اقدامات کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے فوری پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز نے 5 روز میں پرائس کنٹرول کیلئے ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔ گراں فروشی کے خاتمے کے لئے پائیدار سسٹم وضع کیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ پھل، سبزیوں اور دیگر اشیائےخورونوش کے نرخ کنٹرول کئے جائیں۔ گراں فروشی کرنے والوں کو سزا یقینی بنائی جائے۔