ای سی پی کا مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ کرلیا۔ 

سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملے پر کمیشن نے کیس کل سماعت کےلیے مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی، سنی اتحاد کونسل، محمود خان، مولوی اقبال حیدر اور کنز السعادت کو نوٹس جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے