منظور کالونی میں گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے کمرے سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اور اہل خانہ کے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی دو ماہ قبل گھر چھوڑ کر اپنے والدین کےہاں چلی گئی تھی۔