بیرسٹر امجد ملک اوورسیز کی وزارت کے لئے مضبوط امیدوار

مانچسٹر(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کےبعد باخبر ذرائع کے مطابق برطانیہ کے معروف قانون دان اور سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز کی وزارت ملنے کا امکان ہے، اس دوڑ میں سینیٹر کیپٹن خالد شاہین بٹ، سابق ایم این اے اور سیکرٹری اوورسیز مسلم لیگ ن نورالحسن تنویر، سابق کمشنر اوورسیز افضال بھٹی اور صدر مسلم لیگ ن زبیر گل کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں یہ وزارت جواد سہراب ملک، مخدوم طارق الحسن اور زلفی بخاری کے پاس رہی ہے ۔نواز شریف کے گزشتہ دور میں یہ وزارت پیر صدرالدین راشدی اور عبدالرحمن خان کانجو کے پاس تھی۔یہ امر قابل زکر ہے کہ بیرسٹر امجد نے چیئرمین اوپی ایف کے طور پر دور رس نتائج کے حامل اقدامات متعارف کروائے اور تارکین وطن اور سینئر قیادت نے اسے سراہا ۔ واضح رہے کہ پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں اوورسیز پاکستانیوں کا باب مختص کیا ہے اور سولہ اقدامات کی منظوری دی ہے جس میں پارلیمان میں نشستیں، قبضہ کے خاتمے کیلئے عدالتیں اور سرمایہ کاری کے ون ونڈو ڈیسک شامل ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک اس وقت مسلم لیگ ن میں صدر انٹرنیشنل افیئرز اسحق ڈار کی بطور چیف کوآرڈینیٹر معاونت کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے