پیپلز پارٹی اور ہماری ایک تاریخ ہے، تلخیاں اور وعدہ خلافیاں ہیں، خالد مقبول

فائل فوٹو۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ہماری ایک تاریخ ہے، تلخیاں اور وعدہ خلافیاں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہوسکتا ہے کہ ان کے اور ن لیگ کے نمبرز پورے ہیں۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مسلم لیگ ن کا بھی یہی خیال ہوگا۔ ابھی یہ فیصلہ ن لیگ اور ہم نے بھی کرنا ہے کہ ہمیں ضرورت ہے یا نہیں۔ ابھی مسلم لیگ ن سے مذاکرات چل رہے ہیں۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نہ زبردستی حکومت میں جانا چاہتے ہیں اور نہ ان کی طرف سے انکار ہے۔ 

انہوں نے کہا راستہ تعاون کا نکلناچاہئے، کابینہ سے نکل کر راستہ نہیں جانا چاہئے۔ ابھی یہ فیصلہ ن لیگ کو بھی کرنا ہے اور ہمیں بھی کرنا ہے کہ ہمیں ضرورت ہے یا نہیں۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے ابھی گورنر اور وزارتوں کی بات ہی نہیں کی ہے۔ ہم نے تعاون کے لئے کوئی مشروط بات نہیں کی۔ ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی چاہتی ہو ایم کیو ایم کا گورنر نہیں ہونا چاہیے۔ ہماری طرف سے تعاون کیلئے گورنر اور وزارتوں کا مطالبہ مشروط نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے