کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ

بارشوں کے پیشِ نظر کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کل غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں کل 2 بجے سے بارش ہونے کا امکان ہے، کراچی میں دوپہر دو بجے کے بعد مختلف اوقات میں 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ نے بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ کے شمالی علاقوں میں آج رات سے 2 مارچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے وسطی علاقوں میں یکم مارچ کو بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے