وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا
وزیراعظم پاکستان کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی ہفتہ 2 مارچ دن 2 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہی سہ پہر 3 بجے تک عمل میں لائی جائے گی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہوگا۔