پی ٹی آئی کے 140 کارکنان کیخلاف مقدمات درج

—فائل فوٹو

بہاولپور میں تحریکِ انصاف کے 140 کارکنان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گیے۔

پولیس کے مطابق مقدمات تھانہ سول لائنز اور تھانہ صدر میں پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ایف آئی آرز 16 ایم پی او و دیگر دفعات کے تحت درج کی گئیں۔

پولیس کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے