حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی ختم ہونے کا امکان
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے سینٹرل کٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں فاسٹ بولر نے چند روز قبل اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی کے خلاف اپیل کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے پی سی بی کو تفصیلی آگاہ کیا تھا، کرکٹ بورڈ قانونی طور پر فاسٹ بولر کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے۔
پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا سے انکار کے باعث پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔
پی سی بی نے حارث رؤف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کےلیے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔