اختیار ولی خان کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل
مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
اختیار ولی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت اس لیےنہیں کی کہ ان کا ریموٹ ریاست مخالف جگہ پڑا ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز صوبہ چلا رہی ہیں اور آپ سرکس چلا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور بدقسمتی سے وزیراعلیٰ بن گئے، اب سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔