ڈی سی سینٹرل آفس کے سامنے شہری لٹ گیا، گاڑی سے رقم اور پستول غائب

علامتی تصویر۔

کراچی میں ڈی سی سینٹرل آفس کے سامنے شہری لٹ گیا۔ لٹنے والے شہری خرم نے بتایا کہ وہ ڈی سی سینٹرل آفس کام سے آیا تھا اور آفس کے باہر گاڑی کھڑی کر کےکام سے اندر گیا۔ 

اسکا کہنا تھا کہ واپس آیا تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔ خرم کا مزید کہنا تھا کہ میری گاڑی سے 4  لاکھ روپے اور لائسنس یافتہ پستول بھی غائب ہے۔ 

خرم نے بتایا کہ ڈی سی ضلع وسطی کے آفس کے عملے کا کہنا ہے کہ کیمرے خراب ہیں۔ 

ادھر ڈی سی سینٹرل فہد سومرو  نے کہا کہ مجھے واقعے کا علم نہیں ہے۔ ہمارے آفس میں لگے کیمرے صرف اندر آفس کو کور کرتے ہیں۔ 

دریں اثنا ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے تیموریہ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اطراف میں لگے کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے