اٹلی میں لاپتہ پاکستانی باکسر کہاں گیا کیا کوئی سراغ ملا؟
اٹلی میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی باکسر زوہیب رشید کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پولیس اور پاکستان میں باکسر زوہیب رشید کے ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
فیڈریشن کے مطابق زوہیب رشید اپنا پاسپورٹ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ اٹلی میں مسلسل اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی باکسر زویب رشید پر الزام ہے کہ وہ اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پیسے چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری نے زوہیب رشید پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ساتھی خاتون باکسر لورا اکرم کے بیگ سے ڈھائی سو پاؤنڈ لیکر فرار ہوئے۔
خیال رہے کہ زوہیب رشید اولمپکس کوالفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے پانچ رکنی باکسنگ ٹیم کے ہمراہ اٹلی گئے تھے