جرمنی،نرس کا 10 مریضوں کو قتل کرنے اور مزید 27 کو قتل کرنے کی کوشش کا اعتراف

Screenshot

Screenshot

بون(دوست نیوز)جرمنی میں ایک نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 کو قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ یہ تمام جرائم دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے درمیان مغربی جرمنی کے شہر وُرزلن میں واقع رائن ماس اسپتال میں پیش آئے، جو بون کے قریب اور نیدرلینڈز کی سرحد کے نزدیک ہے۔ یہ خبر امریکی جریدے پیپل نے دی ہے۔

آخن کی وفاقی پراسیکیوٹر کاتیا شلینکرمان پِٹس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ متاثرین کی تعداد 100 تک بھی ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق مشتبہ کیسز کی تعداد خاصی زیادہ ہے جن کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کئی لاشیں قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق نئی تفتیش کے دوران تقریباً 60 لاشوں کو قبر سے نکالنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے کیے گئے پوسٹ مارٹمز کی رپورٹس کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔

عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ نرس اپنے نائٹ شفٹ کے دوران مریضوں کو سکون آور اور نشہ آور ادویات کی بہت زیادہ مقدار دیتی تھی۔ بعض مریض پہلے ہی شدید بیمار تھے۔ مجرم نرس 2020 سے اس اسپتال میں کام کر رہی تھی، تاہم جن کیسز پر دوبارہ نظرثانی کی جا رہی ہے، ان میں سے اکثر اس دور سے پہلے کے ہیں۔

یہ نئی تفتیش کولون کے پراسیکیوٹرز نے شروع کی ہے، جہاں نرس اس سے قبل ملازمت کر چکی تھی۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا اس کے خلاف مزید الزامات عائد کیے جائیں گے یا نہیں۔ نرس اب بھی خود کو بے گناہ قرار دیتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسے علم نہیں تھا کہ وہ مریضوں کو جان لیوا مقدار میں ادویات دے رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے