بارسلونا میں کانپائی آپریشن، 70 سے زائد گرفتار

Screenshot

Screenshot

بارسلونا کے میٹروپولیٹن علاقے میں ہونے والے نئے کانپائی پولیس آپریشن کے دوران 70 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی جمعہ کی سہ پہر شروع ہوئی جس میں موسوس دَ اِسکوادرا، گواردیا اُربانا، نیشنل پولیس اور دیگر اداروں کے قریب ایک ہزار اہلکار شریک ہوئے۔ آپریشن کا مقصد عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی اور حساس علاقوں میں پولیس کی موجودگی بڑھانا تھا۔

کارروائی کا دائرہ بارسلونا، بادالونا، سانتا کولوما، لااوہسپیتالیت، سانت آدریا، کورنیّا اور سانت خوست دیسورن تک پھیلا ہوا تھا، جبکہ خصوصی توجہ لااوہسپیتالیت، کے علاقے کان ویدالیت پر دی گئی۔ اسی دوران ایک حالیہ قتل کے مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر 23 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے بعض کو غیر ملکیوں کے حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ مجموعی طور پر 71 گرفتاریاں ہوئیں، 38 افراد کو مختلف جرائم میں تفتیش کا سامنا ہے، منشیات اور ہتھیار رکھنے پر 131 جرمانے کیے گئے، 12 الیکٹرک اسکوٹر ضبط ہوئے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر ٹکٹ سفر پر 656 جرمانے عائد کیے گئے۔

اس کے علاوہ لا رامبلا کے قریب دکانوں کی جانچ پڑتال کی گئی جہاں جعلی اشیا اور ملازمین کے کاغذات کی تفتیش کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے