چوتھے روز ٹریپ مقابلوں میں آرمی کے شوٹرز چھائے رہے

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کے چوتھے روز ٹریپ مقابلے بھی شروع ہوگئے، جس میں ٹیم آرمی کے شوٹرز چھائے رہے، انڈور شوٹنگ مقابلوں میں نیوی 13 گولڈ میڈل کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری چیمپئن شپ میں ٹریپ مقابلوں کے پہلے روز ابتدائی تین پوزیشن پر آرمی کو برتری حاصل رہی، پہلے نمبر پر آرمی کے کیپٹن احمد پر ہیں جبکہ آرمی کے لفٹینٹ کرنل فروخ دوسری اور جنرل ظفر اقبال تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ٹریپ مقابلوں کا فائنل جمعرات کو ہوگا۔

10 میٹر رائفل مینز ایونٹ میں آرمی کے سلمان خان نے سونے کا تمغہ جیت لیا ٹیم ایونٹ میں آرمی نے پہلی نیوی نے دوسری اور ائیر فروس نے تیسری پوزیشن لی۔

تھری پوزیشن رائفل ویمنز ایونٹ میں نیوی کی سارا سلیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا، 25 میٹر اسٹینڈرڈ پسٹل میں آرمی کے عمر فارق نے طلائی تمغہ جیتا، نیوی کے ظفر اقبال نے چاندی اور آرمی کے محمد صابر نے کانسی کا تمغہ لیا۔

 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے سونے، واپڈا نے چاندی اور سندھ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ 

چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوی 13 گولڈ 11 سلور اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے، آرمی دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے