اسپین میں غیر ملکیوں کی کتنی بار کب کب اور کس کس پارٹی نے ریگولرائزیشن کی
Screenshot
1980 کی دہائی سے اب تک اسپین میں غیر ملکیوں کی کم از کم چھ بار غیر معمولی ریگولرائزیشن کی جا چکی ہے، جنہیں باری باری PSOE اور PP کی حکومتوں نے نافذ کیا۔ پہلا عمل 1985 اور 1991 میں فیلیپے گونزالیز کے دور میں ہوا، جس سے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا۔
جوسے ماریا اثنار کے دور میں 2001 میں “آرائیگو” کے ذریعے دو لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کو قانونی حیثیت دی گئی، جبکہ سب سے بڑا عمل 2005 میں جوسے لوئس رودریگز زاپاتیرو کے دور میں ہوا، جس میں تقریباً پانچ لاکھ اٹھہتر ہزار افراد کو باقاعدہ کیا گیا۔ اس مرحلے پر پہلی بار قانونی حیثیت کو باقاعدہ ملازمت سے جوڑا گیا۔
حکومت کے مطابق موجودہ اقدام بھی اسی تکنیکی اور سماجی اتفاقِ رائے کی روایت کا تسلسل ہے، جس کا مقصد تارکینِ وطن کی بہتر سماجی اور معاشی شمولیت ہے۔ یورپی یونین کی سطح پر بھی 1990 کے بعد سے 40 سے زائد ریگولرائزیشن کے عمل ہو چکے ہیں، جن میں تازہ مثالیں اٹلی اور پرتگال کی ہیں۔