میلان، سگریٹ نوشی پر سخت پابندی،خلاف ورزی پر 40 یورو سے 240 یورو تک جرمانہ

IMG_0517

اٹلی(دوست نیوز)اٹلی کے شہر میلان میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی لگادی گئی ۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 40 یورو سے 240 یورو تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اطالوی حکومت نے آب و ہوا کی کوالٹی کو بہتر کرنے کیلئے میلان میں کھلی جگہوں اور سڑکوں پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے اور اس پابندی کا اطلاق بھی یکم جنوری 2025ء سے ہو گیا ہے۔ میلان سٹی کونسل نے 2020ء میں ہوا کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے ایک آرڈینس پاس کیا تھا۔ پہلے حکومت نے پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں سموکنگ پر پابندی لگائی تھی۔ اب تمام کھلی جگہوں حتی کہ سڑکوں پر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی لگادی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے