پاک فیڈریشن کی سپریم کونسل کا اجلاس،صدر فیڈریشن مستعفی،نئے انتخاب کا اعلان

b60768fa-8d7b-4695-ae90-9230860f47dc

بارسلونا(مظہر حسین راجہ)پاک فیڈریشن کی سپریم کونسل کا اجلاس، پچھلے تین ماہ میں ایگزیٹو کونسل کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور کونسلز کے پروگرامز کی توثیق ۔  ائندہ دسمبر 2025 اور دسمبر 2027 میں ہونے  والے صدر اور سپیکر کے انتخاب کی دوسری آئینی ترامیم کی بھی ثوثیق کر دی گئی۔  پاک فیڈریشن کے صدر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ 

اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔  پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے سپیکر کو پچھلے تین ماہ میں ہونے والی کونسلز کی کارکردگی  اور پروگراموں کی تفصیل بتائی اور اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے ساتھ مل کر کیے گئے پروگرام کی تفصیلات بارے اگاہ کیا۔ مقامی اداروں سے روابط کی بھی تفصیل پیش کی اور حال ہی میں Mosses d’Esquadra اور DGAIA کے سربراہان  سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر ہونے والی  ملاقاتوں اور اہم پیش رفت بارے اگاہ کیا۔ اور مزید بتایا کہ ان اداروں سے ملاقات کے بعد جناب شفیق کیانی صاحب کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ تا کہ کوئی بڑا قانونی ایکشن لینے سے پہلے پاک فیڈریشن کو مسئلے کے حل کے لیے ایک موقع فراہم کریں اور فیڈریشن سمیت  تمام ادارے مل جل کر کمیونٹی کی خدمت کریں اور لوگ پولیس مقدمات و عدالتوں پر بوجھ بننے اور وقت و پیسے کا ضیاء کرنے کی بجائے اپنے خاندان اور ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔ 

سال 2025 کی دوسری آئینی ترمیم کے لیے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے بتایا کہ  ایگزیکٹو کونسل کی منظوری سے  راجہ ساجد محمود چیئرمین مذہبی کونسل  کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر رکھی تھی جس نے پچھلے ہفتہ 29 دسمبر 2024 کو اپنی سفارشات ایگزیٹو کونسل کو پیش کی تھیں جن کے مطابق  ائندہ دسمبر 2025 میں منتخب ہونے والا پاک فیڈریشن کا صدر مسلسل دو ٹرم (دو سال) کے لیے ہی صدر منتخب ہو سکے گا اور اس کے بعد اس پر پابندی ہوگی کہ وہ صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا  البتہ دو سال کا وقفہ گزرنے کے بعد صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے ا سکتا ہے اور یہ اقدامات اس لیے کیے گئے ہیں تا کہ نئی لیڈرشپ کو موقع فراہم کیا جائے اور افراد کی قائدانہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے ا سکیں۔  ائینی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا  کہ دسمبر  2025 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں فیڈریشن کی ممبر ایسوسی ایشنز  اور افراد  دونوں دستور کے مطابق ووٹ ڈال سکتے ہیں، ووٹ ڈالنے کے لیے ممبران کا سپریم کونسل کے اجلاسوں میں 50 فی صد سے زیادہ حصہ لینا ضروری ہے اور  سالانہ ممبرشپ  فیس بھی ادا کرنا ضروری ہوگا ورنہ وہ انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ اسی طرح صدر کی طرح آئندہ   سپیکر بھی انتخابات کے ذریعہ ووٹ لے کر ہی اپنا عہدہ سنبھال سکے گا اور سابقہ صدر کے سپیکر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی روایت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ سپریم کونسل نے ان تمام سفارشات کی منظوری دی تاکہ اسے فیڈریشن کے دستور کا حصہ بنایا جا سکے۔  

دریں اثناء  فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے اعلی اخلاقی اقدار  کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپریم کونسل کے اجلاس کے دوران ہی  سپیکر کو اپنا  استعفی پیش کر دیا  اور کہا، اگر چہ کہ قانونی طور پر وہ باقی ماندہ ایک سالہ مدت پوری کر سکتے ہیں مگر ادارے کی مضبوطی، جمہوری روایات کو آگے بڑھانے  اور آج کی آئینی ترامیم کی روح کی تقویت کے لیے وہ صدارتی عہدہ سے خود کو الگ کر رہے ہیں تا کہ دسمبر 2025 یا سال 2027 کا انتظار کیے بغیر دستور کے مطابق دوبارہ الیکشن کروا دئیے جائیں اور یہ بھی واضع کیا کہ وہ آئندہ بھی صدارتی الیکشن کے امیدوار نہیں ہونگے۔ صدر چوہدری ثاقب طاہر کے اس حیران کن قدم پر اجلاس کے دوران سناٹا چھا گیا اور  سپیکر و دیگر سینیر ممبران نے ان  سے کچھ سوالات کیے  اور بعد ازاں یک زبان سپریم کونسل کے تمام ممبران نے چوہدری ثاقب  طاہر سے کہا کہ وہ استعفی واپس لیں اور الیکٹورل کالج کی طرف سے تفویض کی گئی باقی ماندہ ایک سالہ مدت دسمبر 2025 تک پوری کریں اور جب ائندہ الیکشن ہوگا تو ان ترامیم پر عمل درامد کیا جائے گا۔ 

مگر سپریم کونسل کے ممبران کے اصرار کے باوجود صدر محترم نے کہا کہ میں پاک فیڈریشن کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر ہمیشہ مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ائندہ بھی فیڈریشن کی خدمت اسی طرح جاری رکھوں گا اور  مجھ سے  کوئی بھی کام لے لیا جائے مگر میں چاہتا ہوں کہ  کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات جو  ائینی ترامیم کا حصہ بن چکی ہیں انھیں فوری تقویت ملے اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں صدر کے عہدے کو جاری رکھنا چاہتا ہوں بلکہ  میں تو پچھلی بار بھی اس عہدے کا امیدوار نہیں تھا مگر کچھ ممبران و الیکٹورل کالج کے اصرار پر میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہوا اور عہدہ قبول کیا اور  فیڈریشن کو مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا صدر کوئی بھی ہو  ہم سب مل کر کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں۔ آخر میں انھوں نے  سپیکر صاحب سے گزارش کی کہ ائین کے مطابق الیکشن کا اعلان کیا جائے جس پر سپیکر نے 19 جنوری 2025 بروز اتوار نئے انتخابات کا اعلان کر دیا  اور اس طرح  دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے