لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 178 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کےلیے 178 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے 24 اور سکندر رضا نے 22 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز تک پہنچایا۔
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بلیسنگ موزارابانی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ لی۔
یہ میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پلے آف مرحلے تک رسائی کی امید برقرار رکھنے کےلیے کراچی کنگز کو اس میچ میں فتح لازمی درکار ہے۔
ایونٹ کے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔