بارسلونا میں علی اسامہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کی محفل

IMG_0809

بارسلونا(دوست نیوز)یورپ میں معروف پاکستانی نام  حاجی نصر اقبال کے صاحبزادے علی اسامہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفل کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا،محفل میں قرآن خوانی کی گئی،ڈاکٹر حافظ محمد موسی اور مفتی مولانا اعجاز ملک نے نسبت ماہ رجب اور علی اسامہ مرحوم کے والدین کے لئے دعائیہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین خاص طور پر ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین،ایصال ثواب کی محفل کاحافظ عبدالرزاق صادق ،راجہ مختار احمد سونی اور محمد اقبال چوہدری نے انتظام کیا،محمد اقبال چوہدری نے محفل میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کے بڑے بھائی چوہدری وسیم الدین وڑائچ مرحوم جو گزشتہ ماہ پاکستان میں وفات پاگئے ہیں کی روح کے لئے بھی دعا کی،محفل میں پاکستانی کمیونٹی اور وابستگان حاجی نصر اقبال نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے