پاکستانی نوجوان نے یونان میں پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا

ایتھنز(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کے جزیرے سیروس (SIROS) میں ایک بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔ ایک اسی سالہ خاتون بلڈنگ بالکونی میں کھڑے ہوکر مدد کیلئے پکار رہی تھی ۔ کوئی قریب نہیں جارہا تھا۔ منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والا
نوجوان خرم شہز ادادھر سے گزر رہا تھا۔ اس نے بہادری کا مظاہرہ کیا وہ پانی کے پائپ کے ذریعے بلڈنگ کے اوپر چڑھ گیا۔ اس نے بوڑھی خاتون کو آگ کے شعلوں سے بچا کر نیچے اُتار لیا۔ یونانی میڈیا نے اپنی جان پر کھیل کر ایک بوڑھی خاتون کی جان بچانے پر خرم شہزاد کی بہت تعریف کی ہے۔ اس وقت خرم شہزاد کو یونان میڈیا پر ایک ہیرو کے روپ میں پیش کیا جا رہا ہے۔