منہاج القرآن اوہسپیتالیت کے زیر اہتمام علم کانفرنس اور منہاج کوئز مقابلہ

IMG_0993

بارسلونا(دوست نیوز)منہاج القرآن اوہسپیتالیت کے زیر اہتمام علم کانفرنس اور منہاج کوئز مقابلہ ہوا،جس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے چار گروپس باب الصلوہ،باب الایمان،باب الذکراور باب الریان نے حصہ لیا،جن میں  باب الریان اور باب الذکر لڑکیوں اور باب الصلوہ اور باب الایمان لڑکوں کے گروپ تھے،کوئز مقابلہ کے تین دور ہوئے پہلے دور میں باب الریان باہر ہوگیا اور دوسرے دور میں باب الصلوہ آگے نا بڑھ سکا،تیسرا اور فائنل مقابلہ باب الایمان اور باب الذکر کے درمیان ہوا جسے لڑکیوں کے گروپ باب الذکر نے جیت کیا۔مقابلہ کے تینوں دور ایک دوسرے سے الگ انداز لئے ہوئے تھے ،چاروں گروپس نے خوب مقابلہ کیا اور انعامات جیتے۔

گروپس کے مقابلہ کے علاوہ حاضرین سے بھی سوالات کئے گئے اور انعامات کی بارش کی گئی۔

جج کے فرائض محمد اقبال چوہدری ،محمدعمران اور محترمہ سیدہ مبشرہ ہاشمی نے سرانجام دئیے

مفتی محمد اعجاز ملک قادری نے والدین کی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی 

محمد ذوالقرنین زین ،سعد فہیم،محترمہ نوشین نے نظامت اور کوائز مقابلہ میں سوالات کئے 

بانی منہاج القرآن اسپین محمد نواز کیانی اور بانی ونائب صدر محمد اقبال چوہدری نے انتظامیہ کی اس خوبصورت کاوش کو سراہا 

صدر منہاج القرآن اوہسپیتالیت محمدفہیم انصاری اور ان کی ٹیم نے بہترین انتظامات کئے اور بچوں میں علم وکردار کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 مقابلہ میں حصہ لینے والوں میں اور مقابلہ جیتنے والوں میں مفتی محمد اعجاز ملک قادری،محمو نواز کیانی،محمد فہیم انصاری،سید مبشرہ ،محمد اقبال چوہدری،نوید احمد اندلسی ،حافظ محمد عمران اور دیگر احباب ومہمانان گرامی نےانعامات،سرٹیفکیٹ اور میڈل تقسیم کئے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے