Screenshot
میڈرڈ اور اوِیلا میں جاری جنگلاتی آگ کے باعث تقریباً 88,000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں گھروں سے نکالا گیا اور وہ بھی جو گھروں میں ہی محصور ہیں۔ یہ اعداد و شمار وزارتِ داخلہ نے ہفتہ کے روز دوپہر 3 بجے جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق، میڈرڈ کے مغربی پہاڑی علاقے (سierra oeste) میں لگنے والی آگ سے تقریباً 49,750 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 29,488 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 20,262 افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب اوِیلا میں آگ کے باعث تقریباً38000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 30000افراد کو نکالا گیا جبکہ آٹھ ہزار افراد گھروں میں محصور ہیں۔
میڈرڈ میں حکومت کے نمائندے فرانسسکو مارتن نے صورتحال کو “انتہائی پیچیدہ” قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادیِ تیئتار میں آگ کی شدت میں تیزی کے باعث Cadalso de los Vidrios اور Rozas de Puerto Real کو خالی کرانا پڑا، جبکہ اوِیلا کے سات علاقوں میں تقریباً30000 افراد کا انخلا کیا گیا۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق میڈرڈ میں آگ تقریباً20000 ہیکٹر رقبے کو متاثر کر چکی ہے، جبکہ میڈرڈ کی صدر ازابیل دیاز ایوسو کے مطابق یہ رقبہ 25000 ہیکٹر تک ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اس وقت سب سے بڑی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا ہے۔
مزید برآں، اوِیلا کے علاقے برگوہوندو میں آگ کے پھیلاؤ کے باعث احتیاطی طور پر کئی قصبوںPiedralaves، La Adrada، Casillas، Sotillo، Santa María del Tiétar، Navahondilla اور Casaviejaکو خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے کیا گیا۔
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ صورتحال اب بھی پیچیدہ ہے، تاہم اس ہفتے کے آخر میں آگ پر قابو پانے کے لیے ایک “موقع” موجود ہے۔ ان کے مطابق درجہ حرارت میں کمی آئی ہے لیکن ہواؤں کی شدت اور ممکنہ خشک آندھیوں کے بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میڈرڈ اور اوِیلا میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کو اب ایک ہی بڑے آتشزدگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے لیے مرکزی، علاقائی اور مقامی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائی جاری ہے، اور یورپی یونین کے سول پروٹیکشن میکانزم سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر قائم کیا گیا ایمرجنسی کنٹرول سینٹر Cenicientos میں تھا، جسے بعد میں محفوظ مقام Navalcarnero منتقل کر دیا گیا ہے۔
