افتخار احمد عثمانی کے اعزاز میں محمد سلیمان گوندل کا عشائیہ

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان فورم اسپین کی دعوت پر آئے معروف لکھاری اور اداکار افتخار احمد عثمانی کے اعزاز میں معروف پاکستانی بزنس مین محمد سلیمان گوندل کی جانب سے دیوان ریسٹورنٹ بادالونا پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پاکستان فورم اسپین کے سید ذوالقرنین شاہ سمیت قریبی دوست احباب جن میں جمریز رانجھا ،نعمان احمد نومی اور عاطف چدھڑ،شاہد احمد شاہد،ڈاکٹرقمرفاروق ،مرزا ندیم بیگ، طاہر رفیع،ڈاکٹر عرفان مجید راجہ،علی رشید بٹ، مہر ارسلان،ممتاز منیر سہوترا اور بلال بھٹی نے شرکت کی۔

یاد رہے آج بارسلونا سنٹر میں افتخار احمد عثمانی کی کتاب“چکڑ چھولے”کی تقریب رونمائی ہونے جارہی ہے جس کا اہتمام پاکستان فورم اسپین نے کیا ہے