کیا بادرون کے لیے لوگ فراڈ کر رہے ہیں یا رہائشی مسئلہ حل کرنے میں حکومت کی نالائقی ہے؟ تحریر مظہر حسین راجہ
Screenshot
سپین کی موجودہ حکومت لوگوں کو چھوٹے چھوٹے فراڈ کرنے پر مجبور نہ کریے اور مکانوں کا بندوبست کرے اور اس کے لیے انقلابی اقدامات کریے۔ حکومت بند مکانات بڑی بڑی کمپنیوں سے خالی کروا کر لوگوں کے حوالے کرے ۔ حکومت عوام کو پادرون جیسے چھوٹے چھوٹے دھوکے بازی والے فراڈ کرنے پر مجبور نہ کریے اور اپنی نالائقی کا مورود الزام فارنر کو مت ٹھہرائے۔
آئے دن خبریں اتی ہیں پادرون کا یہ فراڈ پکڑا گیا ہے ، پادرون کا وہ فراڈ پکڑا گیا ۔ پادرون یا سیتے میں لوگ کیا فراڈ کر سکتے ہیں؟۔ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے لوگ اپنے کاغذات بنوانے یا رینیو کروانے کے لیے اس بنیادی شرط کو پورا کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتے ہیں کیونکہ ملک میں رہائش کا بحران حل کرنا حکومت کا کام ہے عوام کا نہیں ۔ کاغذات بنوانے کے لیے اس بنیادی شرط کو ختم کیا جائے یا مکانات کا بندوبست کیا جائے اور اپنی نالائقی کا مورود الزام عوام الناس کو نہ ٹھہرایا جائے۔