صدارتی انتخاب، آصف زرداری، محمود اچکزئی نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟ کتنے مسترد ہوئے؟
ریٹرننگ افسر سکندر سلطان راجہ نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہو گئے۔
ریٹرننگ افسر نے صدارتی انتخابات کا فارم 7 جاری کردیا، فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخابات میں 1044 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔
فارم 7 کے مطابق حکومتی جماعت کے حمایتی یافتہ امیدوار آصف زرداری کو 411 اور اپوزیشن جماعت کے محمود اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255، سندھ اسمبلی سے 58، کے پی اسمبلی سے 8، پنجاب اسمبلی سے 43 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ حاصل کیے۔
فارم 7 کے مطابق محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ سے 119، سندھ اسمبلی سے 3، کے پی اسمبلی سے 41 اور پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ حاصل کیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔
صدارتی انتخاب کے نتیجے سے حکومت کو آگاہ کر دیا گیا
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے نتیجے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خط دیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا فارم 7 پر نتیجہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔