لیجنڈری فاسٹ بالر وقار یونس گالف کے بھی ماہر نکلے

سابق کپتان وقار یونس کراچی میں موجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کمنٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن وہ اتوار کو کراچی گالف کورس پر گالف کھیلتے دکھائی دیے۔

انہوں نے فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 18 ہول پر مقابلہ کرتے دکھائی دیے۔ وقار یونس نے اپنی ٹیم ایبٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 برڈیز کھیلیں جبکہ ہول نمبر آٹھ پر تقریباً 17 فٹ کے فاصلے سے شاندار برڈی پٹ کیا۔

اس موقع پر ان کی ممبر نے ہول ان ون کارنامہ بھی انجام دیا مگر وہ کار جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ گالف ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور نیک مقصد کےلیے کھیل کر اچھا لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ ہیپاٹائٹس کے مستحق مریضوں کےلیے کھیلا گیا تھا جس سے حاصل کی گئی آمدنی مریضوں کے علاج کےلیے استعمال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے