بلوچستان کابینہ میں پی پی اور ن لیگ کو اہم وزارتیں ملنے کا امکان، ذرائع
بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) بھی شامل ہوگی۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کے اعلان کے مطابق کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کے مطابق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن مشاورت سے وزارتوں کا فیصلہ کرے گی۔