کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لئے پیدرون کی شرط ختم کرنے کافیصلہ،چوہدری سالک حسین 

IMG_1096

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسپین میں مقیم غیر دستاویزی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کو اعتماد میں لیتے ہوئے میٹنگ کی درخواست کی تاکہ تمام انتظامی رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اسپین کے امیگریشن ریگولرائزیشن پلان سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جائیں۔ اس مقصد کے لیے وزارتِ داخلہ،  وزارتِ اوور سیز پاکستانی، پاکستانی سفارت خانہ  اسپین قونصلیٹ بارسولونا اور متعلقہ اداروں کا مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ پولیس حکام اور کوریئر کمپنیاں اب درخواست گزاروں کے اہلِ خانہ سے اسپین میں قانونی حیثیت کا ثبوت طلب نہیں کریں گی۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے عمل کو بھی آسان بناتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ون ونڈو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے گمشدہ پاسپورٹ کے کیسز میں فوری سہولت فراہم کرنے، اضافی عملے کی تعیناتی اور فوکل پرسنز کی تقرری کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ زیرِ التوا معاملات جلد حل ہو سکیں۔

چوہدری سالک حسین نے اسپین میں پاکستانی سفیر ظہور احمد اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ یہ اقدام اسپین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جو انہیں قانونی حیثیت حاصل کرنے کے تاریخی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد دے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے