محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

محمد اورنگزیب ۔ فوٹو:فائل

معروف بینکار محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق محمد اورنگزیب وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج لینے پہنچے تو وزارت خزانہ کے حکام نے دفتر پہنچنے پر انہیں خوش آمدید کہا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اورنگزیب نے وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ تعارفی اجلاس کیا۔

محمد اورنگزیب نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز نجی بینک سے کیا تھا، وہ نجی بینک کے کنٹری منیجر اور پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے