بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت کے فیصلوں کیخلاف اپیل دائر
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت کے فیصلوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر اسلام آباد نے الگ الگ اپیلیں دائر کردیں۔
ان اپیلوں میں جیل ملاقات کی اجازت کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلیں کل سماعت کےلیے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔