گورنر سندھ کی ایان اور انابیہ سے ملاقات، بچوں کی کفالت کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بچوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی سے مبینہ لاپتا اور پھر اچانک ملنے والے بچوں ایان اور انابیہ سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بچوں کو لیپ ٹاپ اور عیدی دی اور دونوں بچوں کی مکمل کفالت کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے وہ ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ہونے والے بہن بھائی کی کسٹڈی خالہ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے دونوں بچوں اور خالہ فرحین عرف سونیا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ والد کو کسٹڈی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا حکم  سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے