9 مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
9 مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا؟ کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا؟
جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟
عدالت میں وکیل نے کہا کہ تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگادی گئی ہیں، ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں بلکہ دکاندار ہیں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت کر کے ملزمان کو پکڑا گیا۔
انہوں نے وکیل سے پوچھا کہ کیا ملزمان سے ان کے موبائل فونز برآمد کیے؟
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ عدالت نوٹس کر کے مکمل ریکارڈ منگوا لے۔