انجیلا دیوس، وندنا شیوا، اور سارہ احمد بارسلونا میں لٹریچر بک فیئر میں شرکت کریں گی

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا:بارسلونا میں 24-26 مئی کو ہونے والے کتاب میلے کے 10ویں ایڈیشن کا مرکزی موضوع ” حقوق نسواں جو دنیا کو یکسر تبدیل کردے” ہوگا۔ انجیلا دیوس، وندنا شیوا، سارہ احمد، ریٹا سیگاٹو، اور مرینا گارس جیسی حقوق نسواں کی علمبردار اور مفکرین بارسلونا کے ریڈیکل خیالات اور کتاب میلے کے دسویں ایڈیشن  میں خصوصی شرکت کریں گی

کتاب میلہ سانت آندریو ضلع کے فیبرا آئی کوٹس سائٹ پر 24 اور 26 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔

منتظمین کے مطابق اس سال، تین روزہ ایونٹ کا مرکزی موضوع حقوقِ نسواں کی ضرورت ہو گا جو دنیا کو یکسر تبدیل کر سکتی ہیں۔ادبی میلے کے دوران 90 سے زیادہ آزاد پبلشرز اور بک اسٹورز اپنی کتابیں پیش کریں گے۔

اس پروگرام میں موسیقی اور شاعری کے ساتھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، سب سے کم عمر مہمانوں کے لیے شوز اور گیمز کے ساتھ بچوں کے لئے پلے گراونڈ  اور پڑھنے کی مخصوص جگہ بھی پیش کیا جائے گی جہاں قارئین بارسلونا کی لائبریریوں سے کتابیں ادھار لے سکتے ہیں۔

میلے کے پہلے اور دوسرے دن پروفیشنلز کے لیے لٹریل پی آر او ایونٹ ہو گا، جبکہ دوسرے اور تیسرے دن میلہ تمام کتابوں کے شائقین کے لیے کھلا رہے گا۔دس سالوں سے، یہ میلہ آزاد ادب کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کا ایک مقصد "نئے سامعین تک تنقیدی سوچ کو بڑھانا” ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے