فری لنگر خانہ اہل سنت انٹرنیشنل بانی سید انیس شاہ کے زیراہتمام 13رجب المرجب حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی تقریب

بارسلونا(دوست نیوز)13رجب المرجب شیر خدا،داماد رسول ،منبع ولائت،فاتح خیبرحضرت علی علیہ السلام کی یوم ولادت کے حوالہ سے فری لنگر خانہ اہل سنت انٹرنیشنل بانی سید انیس شاہ کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا،ہدیہ نعت معروف نعت خواں شاہد رسول نے ہیش کی۔

فخر عباس شاہ ،سید ذوالقرنین شاہ اور سید انیس شاہ نے اپنے خطاب میں مولاعلی علیہ السلام کی زندگی،شجاعت اور رفاقت نبی صلئ اللہ علیہ والہ وسلم پر گفتگو کی سید انیس شاہ نے لنگر خانہ کے انتظامات کے حوالہ سے بھی حاضرین کو بتایا،سید ذوالقرنین شاہ نے لنگر خانہ کے انتظامات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

امیر تحریک منہاج القرآن اسپین علامہ عبدالرشید شریفی نے حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھائی کے کردار پر مفصل خطاب کیا ۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ولادت علی علیہ السلام کا کیک کاٹااور نعرہ حیدری بلند کیا۔