کیا باپ کو بیٹی اور اہلیہ سے سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں؟ مہربانو قریشی کا سوال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے استفسار کیا ہے کہ کیا باپ کو بیٹی اور اہلیہ سے سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمیں توقع تھی جو جج یہ کیس سنے گا یہی سوال اٹھائے گا کہ کیا باپ کو بیٹی اور اہلیہ سے سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آج پیر کا روز ہے، میری والد سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی، آج شاہ محمود قریشی سے مجھے اور والدہ کو ملنے سے روکا گیا۔

مہر بانو قریشی نے مزید کہا کہ یہ ناحق سزا ہے اور شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو اس میں قید کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے