چوہدری تجاوز وڑائچ،ظفر مہدی،عثمان علی،قیصر زمان،صفدر ملہی،محمد انصر،زبیر علی،عرفان عاشق،سلیمان فضل،محسن بٹ،عامروقاص وڑائچ،فیصل ندیمکی جانب سے سیکٹر کے ساتھیوں کے اعزاز میںگرینڈ افطار ڈنر،مراد علی وزیر کی شرکت

Untitled-1ف

بارسلونا/بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کے دوستوں چوہدری تجاوز وڑائچ،ظفر مہدی،عثمان علی،قیصر زمان،صفدر ملہی،محمد انصر،زبیر علی،عرفان عاشق،سلیمان فضل،محسن بٹ،عامروقاص وڑائچ،فیصل ندیم کی جانب سےپاک بی سی این گروپ،پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن چوہدری شہبازاحمد کھٹانہ،چوہدری ظفر حسین کھٹانہ،چوہدری محمد عاصم گوندل،مدثر بٹ،شیراز شاہ،علی وقاص چٹھہ،سیکٹر کے دوستوں ،ٹیکسی سیکٹر کی ایسوسی ایشن اے ٹی سی کے صدر رائول،سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں ممبر کاتالان پارلیمنٹ ارنستو کاریون،ڈپٹی میئر سانت ادریا دے بسوس ہوگو فیریر،کونسلر سانت ادریا دے بسوس اندریز پوزو،پاکستانی سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں پنجاب شینواری ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،قونصل جنرل مراد علی وزیر نے خصوصی شرکت کی۔مہمانوں کی آمد پر چوہدری تجاوز وڑائچ نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا 

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے زندگی میں جو بڑا کام کیا ہے وہ میں پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتا میں بیوروکریسی پر یقین نہیں کرتا میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں آپ لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ کوئی بھی میرے دفتر آسکتا ہے مجھے کسی بھی وقت کال کرسکتا ہے۔جب آپ ہر وقت دستیاب ہوتے ہیں تو درمیان والی بہت ساری چیزیں کرپشن وغیرہ کم ہو جاتی ہیں، جو بندہ بھی میرے پاس پہنچ جاتا ہے اس کام ہوجاتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس امیگریشن اوپن میں کوئی پاکستانی قونصل خانے کیوجہ سے نہیں رہے گا 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے