ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، ذرائع کور کمیٹی

پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت اکیلے فیصلے کرنے کی مجاز نہیں۔ کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق اہم فیصلہ باہمی مشاورت اور بانی پی ٹی آئی کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں شیرانی گروپ اور ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنا بڑی غلطی قرار دیا گیا۔ 

ذرائع کور کمیٹی نے بتایا کہ بلے باز کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے نہیں ہوا تھا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے بھی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے نہیں ہوئے۔ 

ذرائع کور کمیٹی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ سنی اتحاد کونسل کی بجائے شیرانی گروپ کے ساتھ اتفاق کرنا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے لیے مرزا محمد آفریدی کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مرزا آفریدی کی 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے متعلق گفتگو پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ مرزا محمد آفریدی کو پی ٹی آئی کی سپورٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ان کی بجائے پی ٹی آئی کے اپنے امیدوار کو سینیٹ میں سپورٹ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے