لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔

پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کیلئے اراضی سی بی ڈی کو منتقل کی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹیک جائنٹس آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں 20 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ ای بائیکس آلودگی میں کمی کیلئے ضروری ہے لیکن بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں، الیکٹرک بائیک کے ساتھ پیٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بائیکس دینے کیلئے الگ اسکیم لائیں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے