بیرسٹر سیف خیبر پختونخوا کے عوام کی فکر کریں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کو خیبر پختونخوا کے عوام کی فکر کرنی چاہیے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سیکیورٹی اور سہولیات مل رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بیرسٹرسیف کو خیبر پختونخوا کے عوام کی فکر کرنی چاہیے، مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، وہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز تختیوں پر تختیاں نہیں لگا رہیں، وہ پنجاب میں سوا 3 کروڑ افراد کو باعزت طریقے سے رمضان پیکیج تقسیم کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوٹو سیشن گنڈاپور سرکار کا مشغلہ ہے، تانگہ پارٹی نے 10 سال پہلے خیبر پختونخوا کو 1 ہزار ارب روپے کا مقروض کیا اب مزید لوٹ مار کا نیا آرڈر مل چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے