دستک پروگرام کیلئے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے رائیڈر کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈ گورننس ہر حال میں یقینی بنائے گی۔

مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر 10 سروسز دی جا رہی ہیں، شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ اور طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر ، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں پولیس ویری فکیشن، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنز کی تجدید، ایف آئی آر کی کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار کی رجسٹریشن کی سہولت شامل ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے