پاکستان تحریک انصاف اسپین کے انٹرا پارٹی انتخابات کی گہما گہمی،چوہدری سلطان محمود رانجھا صدارت کے امیدوار نامزد

Untitled-1

بارسلونا/پاکستان تحریک انصاف اسپین کے انٹرا پارٹی انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے۔پی ٹی آئی اسپین کے سینئر رہنما چوہدری سلطان محمود رانجھا کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ پر پارٹی کارکنوں کا بڑا اجتماع کیا گیا۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت محمد شوکت اویسی نے حاصل کی،جبکہ نظامت کے فرائض سید فریاد حسین شاہ نے سر انجام دئیے 

محمد فاروق شیخ،چوہدری یاسر ریحانیہ،چوہدری ارشد بوگا،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،اختر مانگٹ ثاراگوسا، یاسر گوندل منڈی بہاؤالدین ، ،وقار اکمل مالاگا، عبدالوحید سانتندر،چوہدری مدثر گوندل،چوہدری صفدر اقبال وڑائچ،چوہدری صابر اختیار تارڑ،اور چوہدری سلطان محمود رانجھا نے خطاب کیا۔اور چوہدری سلطانرانجھا کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انٹرا پارٹی انتخاب میں ایک ساتھ آگے بڑبنے کا عزم کیا 

چوہدری ارشد بوگا نے اپنے خطاب میں  پی ٹی آئی اسپین کے صدر کے لئے چوہدری سلطان محمود رانجھا اور پی ٹی آئی کاتالونیا کے صدر کے لئے چوہدری مدثر گوندل کو نامزد کیا اور اپیل کی کہ تمام کارکنان اور پارٹی سے محبت کرنے والے زیادہ سے زیادہ ممبر رجسٹریشن کریں۔

چوہدری سلطان محمود رانجھا اور دیگر مقررین نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی ناحق قید کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی ترقی عمران خان کے بغیر ادھوری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک جمہوری راستہ اختیار کرتے ہوئے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، اور انشاء اللہ ہمیں اپنی منزل ضرور ملے گی۔ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے، ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں گے، یہاں تک کہ حق اور باطل کا فرق خود نمایاں ہو جائے گا۔

انشاء اللہ، جب ہم تمام رکاوٹوں کو عبور کر لیں گے تو کامیابی ہماری ہوگی۔

ہمارا لیڈر ڈیل سے انکار کرتا ہے، میدان چھوڑنے والا نہیں ہے، اور نہ ہی وہ کسی مجرم کو معاف کرے گا۔جو لوگ قوم کا حق لوٹتے ہیں، ان کا احتساب ضرور ہوگا۔

آج آپ سب کو یہاں بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آپ ہی کی بدولت قائم ہے۔اگر آپ ہیں تو پارٹی ہے، اور اگر آپ نہیں تو پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔

ابھی ارشد بوگا نے اعلان کیا ہے، اور انشاء اللہ مجھے پورا یقین ہے کہ مزید لوگ بھی آگے بڑھ کر ایسے اعلانات کریں گے۔ ایسا ہونا چاہیے، کیونکہ اسی طرح پارٹی خود مضبوط ہوتی ہے۔

جو بھی قدم پارٹی کے لیے اٹھایا جائے گا، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے کہ کچھ لوگ صرف وعدے کرتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، جبکہ کچھ لوگ صرف تصویریں بنوانے تک محدود رہتے ہیں۔

لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ ساتھ دینے کا مطلب صرف باتوں یا تصویروں تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ چاہے وہ عملی طور پر ہو، مالی تعاون سے ہو یا کسی بھی اور طریقے سے، ہمیں ہر صورت عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

اجتماع میں شرکت کرنے والے دوست احباب کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا گیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے