بارسلونا کا میٹرو سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟۔۔قسط 1

IMG_1703

ترجمہ وتحریر۔۔ڈاکٹرقمرفاروق

بارسلونا اسپین کے خودمختار علاقے کاتالونیا کادارالحکومت ہے۔ جنوری 2024 تک یہاں کی آبادی 1,702,814 تھی، جس کے ساتھ یہ اسپین اور آئبیرین جزیرہ نما کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، جس کا نمبرمیڈرڈ کے بعد آتا ہے، اور یورپی یونین کا دسواں سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔

اس کا میٹروپولیٹن علاقہ، یوروسٹیٹ کے مطابق، 5,797,356 افراد کی آبادی پر مشتمل ہے، جس کی بدولت یہ یورپی یونین میں پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا شہری علاقہ ہے اور سب سے زیادہ گنجان آباد بھی ہے۔

 بارسلونا میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں ۔اس شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم دیگر یورپی منالک کے ہم پلہ ہے اور اپنی بہترین سروس کی وجہ سے بارسلونا کا کوئی کونہ ایسا نہیں ہے یہاں آپ عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے نہ پہنچ سکیں 

بارسلونا شہر میں میٹرو،ٹرام ،بس اور ٹیکسی سیاحوں اور مسافروں کے لئے بہترین سروس فراہم کر رہی ہیں اب پرائیویٹ اور آن لائن ایپس بھی آگئی ہیں جو ٹیکسی کی سہولت فراہم کر رہی ہیں 

بارسلونا میں کل 12میٹرو لائنز ہیں جن میں 8ٹی ایم بی (بارسلونا میٹرو پولیٹین) کی اور باقی 4لائینیں ایف جی سی کی ہیں،یعنی اس  نیٹ ورک کو دو الگ الگ کمپنیاں چلا رہی ہیں:

1. Transports Metropolitans de Barcelona (TMB)

2. Ferrocarrils de la Generalitat de Catalunya (FGC)

بارسلونا میٹرو ایک ریپڈ ٹرانزٹ نیٹ ورک ہے جو زیادہ تر بارسلونا شہر کے مرکز اور اس کے مضافات میں زیر زمین چلتا ہے۔

یہ نیٹ ورک 12 لائنوں پر مشتمل ہے، جو ان دونوں کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ فی الحال دو نئی لائنیں (L9 اور L10) تعمیر کے مراحل میں ہیں، جن کے مختلف حصے 2009 سے 2018 کے درمیان کھولے گئے، اور ان لائنوں کی تکمیل 2030 تک متوقع ہے۔

ڈرائیور لیس ٹرینوں کا آغاز:

2009 سے، تین لائنیں (L11، L9، اور L10) خودکار ٹرین آپریشن (ڈرائیور لیس سسٹم) کے تحت کام کر رہی ہیں، جن میں L11 سب سے پہلے تبدیل ہوئی۔

بارسلونا میں پہلی ریپڈ ٹرانزٹ ریل سروس 1863 میں ایک نجی کمپنی “Ferrocarril de Barcelona a Sarrià” نے شروع کی۔ یہ لائن بعد میں L6 میٹرو سروس میں تبدیل ہوئی۔

1920 کی دہائی میں، دو اور ریپڈ ٹرانزٹ سسٹمز کی بنیاد رکھی گئی:

1. گران میٹرو (Lesepes سے Plaça de Catalunya تک، جو موجودہ L3 کا حصہ ہے)

2. میٹرو ٹرانسورسال (Plaça de Catalunya سے la Bordeta تک، جو موجودہ L1 کا حصہ ہے)

یہ دونوں نظام پیرس کے میٹروپولیٹن ڈیزائن سے متاثر تھے۔

تمام میٹرو لائینز کے کل اسٹاپ 189 ہیں روزانہ ساڑھے بارہ لاکھ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں ،2024میں 44کروڑ کے قریب افراد نے سفر کیا۔میٹرو کا آغاز 1864 میں ہوا اور 1924سے سروس مکمل طور پر جاری ہے،میٹرو لائینز کی کل پیمائش166کلومیٹر ہے۔

آج ہم بارسلونا کی پانچ میٹرو لائینز کی بات کریں گے جو ایک نمبر سے پانچ تک ہے ان کے علاوہ بھی میٹرو لائینز ہیں ان پر ابھی بات نہیں کریں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے