پاک فیڈریشن اسپین کے انتخابات،فیض اللہ ساہی بھاری اکثریت سے صدر منتخب

بارسلونا(دوست نیوز)گزشتہ روز 19جنوری2025کو پاک فیڈریشن اسپین کے انتخابات کا انعقاد ہوا۔الیکشن کمشنر حافظ احمد خان نے ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دی

تلاوت قرآن مجید سے کارروائی شروع کرتے ہوئے حافظ احمد خان نے انتخابات کے ضوابط بیان کئے اور کہا کہ انتخابات میں تین امیدواروں نے حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔جن میں احمد سردار،انوارالحق اور فیض اللہ ساہی شامل ہیں لیکن انتخاب سے قبل احمد سردار کی الیکشن کی بائیکاٹ کی درخواست موصول ہوئی لہذا اب دو امیدواروں فیض اللہ ساہی اور انوارالحق کے درمیان مقابلہ ہے۔ووٹوں کی ترتیب کچھ اس طرح ہے 7 ووٹ خواتین کے،انفرادی حیثیت میں 43ووٹ اور ایسوسی ایشنز کے66ووٹ جو کل 116ووٹ ہیں جو کاسٹ ہونگے۔

پولنگ کا وقت گیارہ بجے کا دیا گیا تھا۔ووٹر کے آنے کی تاخیر کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل بارہ بجے شروع ہوا،الیکشن کمشنر نے اپنے انتظامات گیارہ بجے مکمل کر لئے تھے،بوتھ اور دیگر ضروری اقدامات اٹھالئے گئے تھے

12بجے پولنگ شروع ہوئی جو مقررہ وقت دن 2بجے تک جاری رہی،وقت ختم ہونے ہر تمام ووٹرز کے سامنے باکس کو اوپن کیا گیا۔اور گنتی شروع کی گئی جس کی معاونت افضال احمد بیدار نے کی

کل 63ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 3انوارالحق اور 60ووٹ فیض اللہ ساہی کے حصہ میں آئے،الیکشن کمشنر حافظ احمد خان نے فیض اللہ ساہی کے
بھاری اکثریت سے پاک فیڈریشن اسپین کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیس
الیکشن کمشنر حافظ احمد خان نے تمام ووٹرز ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابات کو ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس پاک فیڈریشن اسپین کے اسپیکر کی ذمہ داری ہے یونہی فیض اللہ ساہی صدارت کا حلف اٹھائیں گے میں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوجاؤں گا۔اور اس طرح ایک نیا اسپیکر اپنی ذمہ داریاں سنھبالیں گے،انہوں نے کہا کہ پاک فیڈریشن کے پاس دفتر مسلم سوسائٹی کا ہے پاک فیڈریشن اسپین کا اپنا کوئی آفس نہیں ہے ہم نے صرف سہولت دی ہے۔

پاک فیڈریشن اسپین کے دستور کو مرتب کرنے والی کمیٹی کے اہم رکن افضال احمد بیدار نے بھی مختصر خطاب کیا اور فیض اللہ ساہی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

نو منتخب صدر فیض اللہ ساہی نے اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کے لئے تمام ایسوسی ایشنز کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔
پاک فیڈریشن اسپین کے نو منتخب صدر فیض اللہ ساہی کو حاجی راجہ اسد حسین ،پرویز اختر جانی،راجہ مختار احمد سونی،حاجی نوید وڑائچ،چوہدری سکندر حیات مانگٹ،میاں عمران صابر ،موسی مغل المعروف عام آدمی مغل ،چوہدعی رضوان احسن گوندل،قیصر صراف نے مٹھائی کھلا کر مبارک باد پیش کی

الیکشن کے بعد شرکاء نے مراکش کے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں اور دیگر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
