موجودہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں، محمد حفیظ

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ پی سی بی / یوٹیوب

ڈائریکٹر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تنقید کا جواب ضرور دوں گا، آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے۔ چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے سب اس کےلیے تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے۔ تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ اسٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے۔ ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر پاکستان مینز کرکٹ نے کہا کہ احمد شہزاد اور محمد زاہد سمیت سب کے نام ذہن میں ہیں۔ سب مثبت انداز سے اپنی باری کا انتظار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے