سابق سینیٹر مشتاق احمدخان بارسلونا پہنچ گئے،صمود فلوٹیلا کے ساتھ غزہ جائیں گے
بارسلونا/سابق سینیٹر مشتاق احمدخان بارسلونا پہنچ گئے،پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ،راجہ شفیق الرحمن اور دیگر دوستوں نے بارسلونا ائیر پورٹ پر ہھولوں کے گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمدخان دیگر دوستوں کے ہمراہ جن میں ڈاکٹر یاسر،پیرس سے چوہدری مقصود سرور شامل ہیں بارسلونا پورٹ پر پہنچے یہاں ست صمود فلوٹیلا کی رونگی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی تھیں ،لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے روانگی عارضی طور پر روک دی گئی ہے لیکن وہاں موجود تمام کشتیاں علامتی طور پر وہاں سے روانہ ہو گئی ہیں
اس موقع پرسابق سینیٹر مشتاق احمدخان،سید ذوالقرنین شاہ،راجہ شفیق الرحمن نے بارسلونا سے غزہ کے لئے جانے والے صمود فلوٹیلا کے حوالہ سے ڈاکٹر قمرفاروق سے گفتگو بھی کی۔

صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے کے لئے سابق سینیٹر مشتاق احمدخان بھی خصوصی طور پر بارسلونا پہنچے ہیں،بارسلونا میں جرمنی سے آئے ڈاکٹر یاسر،پیرس فرانس سے آئے چوہدری مقصود سرور، سید ذوالقرنین شاہ ،راجہ شفیق الرحمن،چوہدری شہباز احمد کھٹانہ،چوہدری ظفر حسین کھٹانہ،راجہ مشرف،چوہدری محمد عاصم گوندل،غضنفر منظور،پیرس سے مقصود سرور نے ملاقات کی اور صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے والے تمام سماجی کارکنان کا حوصلہ بڑھایا۔

صمود فلوٹیلا کی رونگی معطل ہونے پر سابق سینیٹر مشتاق احمدخان کے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر سید ذوالقرنین شاہ نے پرتکلف ظہرانہ دیا ،جس میں دوست احباب نے شرکت کی