نعمان قیصر شہید کی روح کے ایصال ثواب کی محفل،پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت،ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی
نعمان قیصر شہید کے بھائی عمران فردوس نے ایصال ثواب کی محفل میں شرکت کرنے والے تمام دوست احباب اور ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا۔قونصل جنرل مراد علی وزیر اور ویلفئیر اتاشی چوہدری سالک گوندل نے خصوصی شرکت کی اور عمران فردوس سے اظہار تعزیت کیا۔ایصال ثواب کی محفل کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا،بعد میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہدیہ پیش کیا گیا جس کی سعادت شوکت اویسی،شاہد رسول اور قدیر اے خان نے حاصل کی۔اہلبیت کی شان میں منقبت پیش کی مفتی اعجاز احمد ملک نے زندگی اور موت کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اور کہا اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی اور موت مکمل طور پر تقدیر (قضا و قدر) کے تحت ہیں۔

قرآن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ہر جان کے لیے ایک مقرر وقت ہے، جسے نہ آگے کیا جا سکتا ہے نہ پیچھے۔حضرت عزرائیل علیہ السلام کے بارے میں بھی یہی عقیدہ ہے کہ وہ خود مختار نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع ہیں۔ یعنی روح قبض کرنا ان کا کام ہے، مگر فیصلہ اور اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔ظلم کرنے والے بری الذمہ نہیں ہو جاتے ہیں۔ اسلام واضح طور پر سکھاتا ہے کہ ظلم کرنے والا اپنے عمل کا ذمہ دار ہےاور اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نعمان قیصر کی شہادت قانونی دہشت گردی ہے،ممبر رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اس قتل کی مذمت کرتے ہیں،ایصال ثواب کی محفل کے اختتام پر الحاج چوہدری قاری عبدالرحمٰن نے درود سلام پیش کیا اورشرکاء محفل عمران فردوس ،محمد ہاشم نعمان سے گلے مل کر اظہار تعزیت کرتے رہے۔

جس میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ،ڈاکٹرمحمد احسان الہیٰ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ،چوہدری سیلم لنگڑیال ، حاجی چوہدری نوید اسلم وڑائچ ،محمد اویس چوہدری،محمد بلال شریف،راجہ بشارت حسین،حاجی راجہ اسد حسین،محمد اقبال چوہدری،چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک ،راجہ ارشد چپ ویلنسیا، راجہ سونی،چوہدری محمد آصغر،محمد ادریس چوہدری ،راجہ حسن نعیم ،ملک محمد شریف، چوہدری سلطان رانجھا،محمد سیلمان گوندل،مہر فرحان نزیر، شیر خان۔ محمد شیراز بھٹی،مہر افضال، سید زولقرنین شاہ، راجہ امجد خالق، پروفیسر طاہر عظیم،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری عامر شہجہانیاں ، چوہددی اشفاق گورالی ، راجو الیگزینڈر، چوہدری مدثر چھنڈالہ،میاں عبدالروف آرائیں، سمیت بارسلونا بھر کی سیاسی سماجی بزنس مین شخصیت مزہنی رہنماؤں میڈیا نمائندگان کی بھرپور شرکت کی




