عمران ریاض خان اورصابر شاکر بارسلونا پہنچ گئے،سلطان رانجھا کی جانب سے عشائیہ تقریب
بارسلونا/معروف صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان اورصابر شاکر نجی دورہ پر بار سلونا پہنچ گئے،بارسلونا میں پاکستان تحریک انصاف اسپین کے سینئر رہنما چوہدری سلطان محمود رانجھا نے ان کے اعزاز میں خان نواب ریسٹورنٹ پر عشائیہ کا اہتمام کیا

پی ٹی آئی اسپین کے کارکنوں نے عمران ریاض خان اور صابر شاکر کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ اسقبال کیا۔

عشائیہ تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے مہمان خاص شرکت کی۔جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چوہدری عبدالغفار مرہانہ،محمد طارق خان، ضیا بھٹی، چوہدری رضوان ، چوہدری عامر بھی شامل ہیں

عشائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت شوکت اویسی نے حاصل کی،جبکہ نظامت کے فرائض سید فریاد حسین شاہ نے سرانجام دئیے

اس موقع پر عمران ریاض خان نے ایران امریکہ مذاکرات اور پی ٹی آئی کے اندرونی حالات پر مختصر گفتگو بھی کی،جبکہ صابر شاکر نے کہا کہ آپ لوگ سوال کریں اور ہم جواب دیں گے،کئی نوجوانوں نے پاکستان،موجود سیاسی صورتحال اور عمران خان کی قید کے حوالہ سے سوالات کئے جن کے جوابات دئیے گئے۔

عمران ریاض خان اور صابر شاکر کی آمد پر ڈائریکٹر خان نواب ریسٹورنٹ طارق خان اور اعجاز مغل نے پھولوں کی مالا پہنا کر استقبال کیا