فرانس: 2 افراد کے قتل کا الزام، پاکستانی کو 30 سال قید

IMG_2175

فرانس میں 2 افراد کو قتل کرنے کی کوشش پر ایک پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے 29 برس کے ظہیر محمود نے پیرس میں چارلی ہیبڈو میگزین کے سابقہ دفتر کے باہر 25 ستمبر 2020ء کو لوگوں پر خنجر سے حملہ کیا تھا۔
ظہیر محمود کا خیال تھا کہ چارلی ہیبڈو میگزین کا دفتر اب بھی وہاں موجود ہے۔
ظہیر محمود 2019ء میں پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے فرانس پہنچا تھا۔
پیرس کی خصوصی فوجداری عدالت کے سامنے جمعرات 23 جنوری کو منفرد مقدمے کی سماعت مکمل ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے